نواز شریف کی ریلی، کارکنوں میں ایسے طریقے سے پیسے بانٹ دیے گئے کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا، ویڈیو دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی رہ جائیں گی

نواز شریف کی ریلی، کارکنوں میں ایسے طریقے سے پیسے بانٹ دیے گئے کہ ہر کوئی ...
نواز شریف کی ریلی، کارکنوں میں ایسے طریقے سے پیسے بانٹ دیے گئے کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا، ویڈیو دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا نا اہلی کے بعد گھر واپسی کا سفر جاری ہے اور وہ ریلی کی صورت میں بدھ کے روز اسلام آباد سے روانہ ہوئے اور اگلے کچھ روز میں لاہور پہنچیں گے۔ ریلی میں جہاں کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا وہیں گوجرانوالہ میں ڈپٹی میئر پومی بٹ بھی کچھ زیادہ ہی پرجوش نظر آئے اور اپنے قائد کے انتظار میں کارکنوں پر نوٹ نچھاور کرتے رہے۔
سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن کی ریلی کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے کارکنوں پر 500 اور 100 روپے کے نوٹ پھولوں کی پتیوں کی طرح نچھاور کیے جا رہے ہیں۔ اور لیگی کارکنوں کو بھی ان بچوں کی طرح پیسے لوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو شادی بیاہ میں بارات کی رانگی کے وقت پورے جوش و خروش سے پیسے لوٹتے ہیں۔ یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے حامی طرح طرح کی تاویلات دے رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حامی اس فعل پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی سماءکے مطابق یہ ویڈیو ڈپٹی میئر گوجرانوالہ پومی بٹ کے ڈیرے کی ہے جہاں پر نواز شریف کی ریلی سے پہلے جشن جاری تھا اور اسی دوران کارکنوں پر نوٹ نچھاور کیے گئے۔

مزید :

گوجرانوالہ -