حامد ناصر چٹھہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت: تحریک انصاف کے عدنان سرور چیمہ ن لیگ میں شامل
گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 101گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ڈرامائی تبدیلی ہوئی ہے ۔ حامد ناصر چٹھہ اور ان کے بیٹے احمد چٹھہ کی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کرینگے۔
دنیا نیوز کے مطابق اس سلسلے میں عمران خان، جہانگیر ترین اور دوسرے رہنما حامد ناصر چٹھہ کی رہائش گاہ پر جائینگے۔دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنما عدنان سرور چیمہ ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان سمیت کسی رہنما نے حامد ناصر چٹھہ کی پارٹی میں شمولیت کے بارے میں ان سے مشورہ نہیں کیا۔