ماروی میمن کے گاڑی پر چڑھ کر نعرے ، گوجرانوالہ میں آتشبازی نوازشریف کی گاڑی کو ڈینٹ پڑگئے

ماروی میمن کے گاڑی پر چڑھ کر نعرے ، گوجرانوالہ میں آتشبازی نوازشریف کی گاڑی ...
ماروی میمن کے گاڑی پر چڑھ کر نعرے ، گوجرانوالہ میں آتشبازی نوازشریف کی گاڑی کو ڈینٹ پڑگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نوازشریف کا قافلہ جب گجرات پہنچا تو مارو ی میمن نواز شریف کی گاڑی پر چڑھ گئیں،وہ گاڑی پر کھڑی ہو کر پارٹی پرچم اٹھا کر نعرے لگواتی رہیں،ایک موقع پر انہوں نے شیر کا ماڈل گاڑی کے گرد جمع کارکنوں کی طرف پھینکا۔ گجرات میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے پولیس کا سیکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی ، جس پر کارکنان اور پولیس کے درمیان دھکم پیل ہوئی۔ قافلے کی گاڑیاں بار بار آپس میں ٹکراتی رہیں جس کے باعث نوازشریف کی گاڑی میں ڈینٹ پڑ گئے۔ قافلہ جب گوجرانوالہ شہر پہنچا تو لیگی کارکنان نے آتشبازی کر کے قافلے کا استقبال کیا۔

پہلوانوں کے شہر میں نواز شریف کیلئے ناشتے کا خصوصی اہتمام

مزید :

گوجرانوالہ -