ن لیگ کے پاور شو کا تیسرا روز،گجرات اور گوجرانوالہ میں کتنے آدمی تھے؟ حیران کن اعداد وشمار

ن لیگ کے پاور شو کا تیسرا روز،گجرات اور گوجرانوالہ میں کتنے آدمی تھے؟ حیران ...
ن لیگ کے پاور شو کا تیسرا روز،گجرات اور گوجرانوالہ میں کتنے آدمی تھے؟ حیران کن اعداد وشمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات ، گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ چوتھے روز بھی جاری ہے، راولپنڈی میں ان کی ریلی میں کارکنوں کی شرکت قدرے کم رہی تاہم گجرات اور گوجرانوالہ میں ن لیگی کارکنوں نے اپنے قائد کا شاندار استقبال کیا۔
روزنامہ خبریں کے مطابق ن لیگیوں کا کہنا ہے کہ گجرات کی ریلی میں شرکا کی تعداد 35 سے 40 ہزار تھی جبکہ گوجرانوالہ میں یہی شرکا ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق گجرات میں 10 سے 12 اور گوجرانوالہ میں 60 سے 70 ہزار کارکنوں نے نواز شریف کی ریلی میں شرکت کی جبکہ خفیہ اداروں نے گجرات میں 8 سے 9 ہزار اور گوجرانوالہ میں کارکنوں کی تعداد 50 سے 55 ہزار بتائی ہے۔

مزید پڑھیں: دہری شہریت کیس ، پیپلز پارٹی کی سابق ارکان اسمبلی فرح ناز اسفہانی اور نادیہ گبول کے وارنٹ گرفتاری جاری
دوسری جانب تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ کے پاور شو کے دوران گجرات میں 4 سے 5 ہزار اور گوجرانوالہ میں 10 سے 11 ہزار کارکن شریک ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے مطابق گجرات میں 6 سے 7 ہزار اور گوجرانوالہ میں 8 سے 10 ہزار کارکن ن لیگ کی ریلی میں شریک ہوئے۔

مزید :

گوجرانوالہ -