نواز شریف عوام کے حقوق کے لیے نکلیں، عمران خان غیروں کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں :سردار یوسف

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے کہ نوازشریف عوام کے حقوق کے لئے باہر نکلیں ،عمران خان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے وہ غیروں کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

کوئٹہ میں خود کش حملہ کرنے والے کا سر مل گیا:وزیر داخلہ سرفراز بگٹی
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرداریوسف کا کہناتھا کہ نوازشریف کے4سالہ دورمیں کافی اصلاحات ہوئی ہیں، میاں صاحب کی سربراہی میں دہشت گردی پرقابوپانے کیلئے اقدامات کئے گئے،دہشت گردوں کیخلاف ضرب عضب کے بعدردالفسادبھی کامیابی سے جاری ہے جبکہ موجودہ وزیراعظم اوران کی کابینہ نوازشریف کے ویژن کوآگے بڑھائے گی۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے عدالت کا فیصلہ تسلیم کیا لیکن عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ پاناماکافیصلہ صحیح تھایاغلط جبکہ میاں صاحب آئندہ کالائحہ عمل عوام سے پوچھ کرطے کریں گے۔
حج سے متعلق سوال پر سردار یوسف کا کہنا تھا کہ حاجیوں کیلئے بہت اچھے اقدامات کئے گئے ہیں اور حج کے اچھے انتظامات میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے جبکہ رواں سال 1لاکھ 7ہزارسرکاری اور70ہزارافرادپرائیوٹ کوٹہ کے تحت حج پرجائیں گے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کی رجسٹریشن کاعمل جلدمکمل کرلیاجائیگا کیونکہ مدارس کی رجسٹریشن وزارت داخلہ اورصوبائی حکومتیں کررہی ہیں ۔