یوم آزادی کی تقریب، سیلفی بنانے پر تصادم ، 5افراد زخمی

یوم آزادی کی تقریب، سیلفی بنانے پر تصادم ، 5افراد زخمی
یوم آزادی کی تقریب، سیلفی بنانے پر تصادم ، 5افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا پرسیلفی بخار لاعلاج ہوتا جا رہا ہے، مرض بڑھتا ہی کیا جو ں جوں دعا کی کے مصداق سیلفی کے رجحان میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، ہر فرد اپنی سیلفی میں منفرد انداز اپنانے کی جستجو میں رہتا ہے، ایسا ہی ہوا گوجرانوالہ میں جہاں تقریب تو تھی یوم آزادی کی مگر وہاں استعمال ہوا آزادنہ کرسیاں چلانے کا ، یوم آزادی کی تقریب مسلم لیگ(ن) کی مقامی قیادت کی جانب سے منعقد کی گئی تھی جس میں سیلفیاں بنانے پر کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے باعث 5افراد زخمی ہوگئے۔

قیامت کی نشانی ،شوہر بیوی کو طلاق دینے کے بعد اپنی بیٹی کو چھ ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور پھر۔۔۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں جشن آزادی کے موقع پر ن لیگ کی تقریب لڑائی جھگڑے کی نظر ہوگئی۔نوشہرہ سانسی میں ن لیگی قیادت کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیلفیاں بنانے پر پارٹی کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا اور دونوں اطراف سے کرسیاں چل گئیں ،، کرسیوں کی جنگ میں 5 افراد زخمی ہو گئے ۔ تصادم جب شدت اختیار آگیا تو لیگی قیادت میدان میں آگئی اور جھگڑے کو سلجھانے کے لئے کردار ادا کیا۔ لیگی قیادت کی مداخلت کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان تصادم ختم ہوا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

گوجرانوالہ -