پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گوجرانولہ میں کارروائیاں،ناقص اچار اور ٹافیاں بنانے والی 3فیکٹریاں سیل
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گوجرانوالہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اچار اور بچوں کی ٹافیاں بنانے والی تین فیکٹریا ں سیل کر کے مالکان اور ملازمین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
فخر زمان ایسے طریقے سے آوٹ ہو گئے کہ ان کیلئے یقین کرنا مشکل ہو گیا ایسی خبر آ گئی شائقین کرکٹ بھی دنگ رہ جائیں گے
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نارتھ کے ڈائریکٹربلال ابرو کی سربراہی میں گوجرانوالہ کے نواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اچار اور بچوں کی ٹافیاں بنانے والی تین فیکٹریوں سیل کر دی ہیں ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ فیکٹریوں سے تیار اور خام مال بھی قبضے میں لے لیا ہے۔فیکٹریزکے مالکان اور ملازمتوں کے خلاف کیس درج کر کے مزیدتحقیقات کی جارہی ہیں۔