گوجرانوالہ میں منی بسنت، آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیا، ہوائی فائرنگ، پولیس خاموش

گوجرانوالہ میں منی بسنت، آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیا، ہوائی فائرنگ، ...
گوجرانوالہ میں منی بسنت، آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیا، ہوائی فائرنگ، پولیس خاموش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں شام ہو تے ہی پتنگ بازوں نے پابندی کا بوکاٹا کر دیا، آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیا، مختلف علا قوں میں شدید ہوائی فائرنگ بھی کی جاتی رہی۔ پولیس کی جانب سے جمعة المبارک کے روز پتنگ بازوں کی جانب سے منی بسنت منانے کے اعلان پر آپریشن کلئیر سکائی کا آغاز کیا گیا تھا دن بھر پولیس اہلکار پتنگ بازی رکوانے کیلئے مختلف علاقوں میں گشت پر مامور رہے تاہم شام کے وقت اہلکاروں کے تھانوں میں روانہ ہوتے ہی منچلوں نے پتنگ بازی پر پابندی کو ہوا میں اڑا دیا۔ چھتوں پر چڑھ کر پیچ لڑانے میں مصروف ہو گئے۔ بوکاٹا کے نعرے بھی گونجتے رہے اور منچلے ہلہ گلہ بھی کرتے رہے۔ پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہ ہونے پر اندرون شہر حاجی پورہ، ٹھاکر سنگھ گیٹ، گھنٹہ گھر اور باغبانپورہ کے علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔

’اگرکوئی لڑکی آپ کے سامنے بیٹھ کر یہ کام کرے تو اس کا مطلب ہے وہ آپ کو بے حد پسند کرتی ہے‘ ماہر نفسیات نے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا

مزید :

گوجرانوالہ -