گوجرانوالہ میں لڑکی کو چھیڑنے پر شہریوں نے اوباش کی پٹائی کردی،معافی مانگنے پر چھوڑدیا

گوجرانوالہ میں لڑکی کو چھیڑنے پر شہریوں نے اوباش کی پٹائی کردی،معافی مانگنے ...
گوجرانوالہ میں لڑکی کو چھیڑنے پر شہریوں نے اوباش کی پٹائی کردی،معافی مانگنے پر چھوڑدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ میں لڑکی کو چھیڑنے پر شہریوں نے اوباش کو پکڑ کرپٹائی کردی ہے،خوب دھلائی کرنے اور متاثرہ لڑکی سے معافی منگوانے پر چھوڑدیا۔

جنرل پوسٹ آفس جی ٹی روڈ کے قریب سلطان نامی شخص نے وہاں کھڑی خاتون کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کئے جس پر وہاں پر موجود لوگوں نے نوجوان کو دبوچ لیا اور اس پر جوتوں، مکوں اور تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

خوب مار پڑنے کے بعد اس کی والدہ بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے مشتعل افراد کی منت سماجت کرکے اپنے بیٹے کی جان بخشی کروائی ، شہریوں نے دھلائی کرنے اور متاثرہ لڑکی سے معافی منگوانے پر چھوڑدیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی، ڈی جی فوڈ اتھارٹیز پنجاب کاپی اے اور ڈرائیور گرفتار

مزید :

گوجرانوالہ -