گیپکو کے ایڈیشنل ڈپٹی منیجرکو کرپش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

گیپکو کے ایڈیشنل ڈپٹی منیجرکو کرپش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا
گیپکو کے ایڈیشنل ڈپٹی منیجرکو کرپش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)کے ایڈیشنل ڈپٹی منیجر کو ایک کروڑ روپے سے زائد کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نیب نے گوجرانوالہ میں کارروائی کر کے گیپکو کے ایڈیشنل ڈپٹی منیجر ملک محمد سعید اختر کو گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا ۔ملزم پر ایک کروڑ 39لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔نیب حکام کے مطابق ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جس پر اسے گرفتار کیا گیا ۔نیب حکام نے مزید بتا یا کہ ملزم کمرشل اور گھریلو صارفین کے بل معاف کراتا تھا ۔

امریکہ کی مسلمان دشمنی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، مسجد پر حملہ کرکے نمازیوں کو نشانہ بناڈالا

مزید :

گوجرانوالہ -