بھارت سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ہرنوں نے وائلڈ لائف اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں

بھارت سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ہرنوں نے وائلڈ لائف اہلکاروں کی ...
بھارت سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ہرنوں نے وائلڈ لائف اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی ہرنوں نے محکمہ وائلڈ لائف اہلکار کی دوڑیں لگوا دیں، پولیس چوکی انچارج نے ایک ہرن دیہاتیوں سے برآمد کرکے مقامی سیاسی شخصیت کے گھر تحفہ کے طور پر پہنچا دیا، محکمہ وائلڈ لائف نے ہرن کی برآمدگی کے لیے سیاسی شخصیت سے مذاکرات شروع کر دیئے۔

بتایا گیاکہ تین سے چار ہرن بھارتی سرحد عبور کرکے مریدکے کے نواحی علاقوں میں پہنچ گئے جہاں دیہاتیوں نے ان میں سے دو کو دبوچ لیا۔ایک ہرن کو زخمی ہونے کی بناءپر ذبح کر لیا گیا جبکہ دوسرا زندہ ہرن پولیس چوکی عمر کوٹ کے انچار ج بختیار بھٹی نے تحفہ کے طور پر صوبائی سیاسی شخصیت کے گھر پہنچا دیا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے زندہ ہرن کی بازیابی کے لیے سیاسی شخصیت سے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں دوسرے کا غیر قانونی شکار کرنے والے دیہاتیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے چالان جمع کرا دیا۔چوکی انچار ج بختیار بھٹی نے کسی بھی ہرن کی برآمدگی سے لا علمی کا اظہار کیا۔

مزید :

گوجرانوالہ -