شراب پی کر ہوائی فائرنگ کرنے، رقص کی محفل سجانے پر 3 رقاصاﺅں سمیت 67 افراد گرفتار، مقدمات درج

 شراب پی کر ہوائی فائرنگ کرنے، رقص کی محفل سجانے پر 3 رقاصاﺅں سمیت 67 افراد ...
 شراب پی کر ہوائی فائرنگ کرنے، رقص کی محفل سجانے پر 3 رقاصاﺅں سمیت 67 افراد گرفتار، مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہندی کی رسم میں شراب پی کر ہوائی فائرنگ کرنے، رقص و سرود کی محفل سجانے پر تین رقاصاؤں سمیت 67 افراد کو گر فتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور 12 بوتل ولائتی شراب، 5لا کھ7ہزار 3سو 30روپے برآمد کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گکھڑ کے نواحی گا ؤں اوجلہ خورد میں شعیب کی مہندی کی رسم میں اس کے دوست اونچی آواز میں ڈیک لگا کر شراب کے ساتھ رقص و سرود کی محفل کر رہے تھے اور ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کر رہے تھے۔ تین رقاصائیں ناچ رہی تھیں، پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان سے کلاشنکو ف،44 بور رائفل، 2پسٹل 9ایم ایم سمیت سینکڑوں گولیاں 12بوتل شراب اور رقاصاﺅں پر پھینکے گئے 5لا کھ7ہزار 3سو 30روپے برآمد ہوئے۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق  پولیس تھانہ گکھڑ نے اظہر، نعیم، فدا، دلدار، زوہیب، فیصل، احمد حسین،نصیر، ریاض، ندیم غضنفر، محمد اسلم، زکریا، محسن افتخار احمد، نسیم، عبدالعزیز، تنویر، ساجد، محسن علی، رفاقت، بابر ،ہنی، وحید، شہروز، طلال، حمزہ، علی حسن وغیر ہ اور تین رقاصاو¿ں ثنائ، عاصمہ، عظمیٰ سکنہ سکیم موڑ لاہور کو گرفتار کر کے 16 مقدمات درج کرلئے۔

مزید :

گوجرانوالہ -