نامعلوم افراد کا شادی ہال پر حملہ، فائرنگ کر کے دلہن کے بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلوانوں کے شہر میں خوشیوں کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ نامعلوم افراد نے شادی کے دن فائرنگ کر کے دلہن کے بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
چین نے وہ ہتھیار تیار کرلیا جو جنگ کی صورت میں بھارتی فوج کو اپنی جگہ سے ہلنے بھی نہ دے گا اور منٹوں میں سب تباہ کردے گا، ایسا انکشاف منظر عام پر کہ بھارتی فوج مورچے چھوڑ کر بھاگ جائیں گے
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی خالد بٹ کی بیٹی کی شادی کی تقریب جی ٹی روڈ پر واقع نجی شادی ہال میں ہو رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد کالے رنگ کی گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور شادی ہال کے دروازے پر کھڑے دلہن کے بہنوئی فیصل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ کے باعث میرج ہال میں کھلبلی مچ گئی اور عورتوں اور بچوں نے چیخ و پکار شروع کر دی۔
شادی ہال کے سیکیورٹی گارڈز نے ذرہ بھر بھی مزاحمت نہ کی اور حملہ آور کارروائی کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش کا آغاز کیا تو سیکیورٹی گارڈز نے وقوعہ سے ہی لاعلمی کا اظہار کر دیا جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب حملہ آور آئے اور فائرنگ کی، اس وقت سیکیورٹی گارڈز گیٹ کے سامنے موجود پارکنگ ایریا میں کھڑے تھے اور گاڑیاں پارک کروا رہے تھے۔ گارڈز نے تمام کارروائی اپنی آنکھوں سے دیکھی تاہم کسی بھی قسم کی مزاحمت کرنے کی زحمت نہ کی۔
سعودی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، سعودی عرب کا دفاع اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں: جنرل قمر جاوید باجوہ
ذرائع کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ حملہ آوروں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے جبکہ اس حملے کی وجوہات کا بھی انہیں کوئی اندازہ نہیں ہے۔