گوجرانوالہ'مضر صحت دودھ پینے اور باسی چاول کھانے سے 16 افراد کی حالت غیر

گوجرانوالہ'مضر صحت دودھ پینے اور باسی چاول کھانے سے 16 افراد کی حالت غیر
گوجرانوالہ'مضر صحت دودھ پینے اور باسی چاول کھانے سے 16 افراد کی حالت غیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(صباح نیوز)گوجرانوالہ میں مضر صحت دودھ پینے اور باسی چاول کھانے کے دو واقعات میں دس خواتین اور چار بچوں سمیت سولہ افراد کی حالت غیر ہو گئی، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے سول اسپتال منتقل کر دیا۔پہلا واقعہ نوشہرہ روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک گھر میں مضر صحت چاول کھانے سے سات خواتین اور چار بچوں سمیت بارہ افراد کی حالت غیر ہو گئی جبکہ دھلے کے علاقہ میں مضر صحت دودھ پینے سے تین خواتین سمیت چار افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ دونوں واقعات میں متاثرہ افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

گوجرانوالہ -