گاڑی سے خاتون سمیت 2 افراد کی نعشیں برآمد
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گیراج میں کھڑی گاڑی کے اندر جرمن پلٹ شخص اور اسکی شادی شدہ کزن مردہ حالت میں پائے گئے۔ پو لیس نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ ایمن آبادی گیٹ محلہ فضل دین کا رہائشی اعجاز دو روز قبل جرمنی سے واپس آیا تھا۔ اعجاز اپنی شادی شدہ کزن شازیہ کے ہمراہ گیراج میں کھڑی گاڑی میں بیٹھ کر باتیں کررہے تھے جو گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پائے گئے۔ کوتوالی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔
طالب علم محمد عیش کی آنکھیں ضائع کرنے کا ملزم اعظم حنیف غائب ہوگیا،عدالت نے درخواست ضمانت خارج کردی
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ دونوں کے جسم پر تشدد کے بظاہر کوئی نشانات نہیں، یوں معلوم ہو رہا ہے کہ سٹارٹ گاڑی کا دھواں گاڑی کے اندر جمع ہونے کے باعث دم گھٹنے سے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔ اعجاز کے چار اور شازیہ کے دو بچے تھے۔ نعشوں کو ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کی جا رہی ہے اور اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آسکیں گے۔