دلہن کے بھائی نے بڑی بہن کے شوہر کو شادی ہال میں گولیاں مار کر قتل کر دیا

دلہن کے بھائی نے بڑی بہن کے شوہر کو شادی ہال میں گولیاں مار کر قتل کر دیا
دلہن کے بھائی نے بڑی بہن کے شوہر کو شادی ہال میں گولیاں مار کر قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوجرانوالہ کے شادی ہال میں دلہن کے بھائی نے بڑی بہن کے شوہر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے جبکہ ملزم موقع سے ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ ماڈل ٹاو¿ن کے علاقہ میں واقعہ شادی ہال میں سلمان نامی شخص نے اپنے بہنوئی کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب اس کی چھوٹی بہن کی بارات شادی ہال میں پہنچی تھی۔سینے میں گولیاں لگنے سے دو بیٹیوں کا باپ فیصل موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کا مقدمہ مقتول کے برادر نسبتی سلمان سمیت تین افراد کے خلاف تھانہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق فیصل کی سسرال میں ہر بات مانی جاتی تھی جس کی وجہ سے ملزم سلمان کا اس سے جھگڑا بھی رہتا تھا اسی لئے شادی ہال میں سلمان نے اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

مزید :

گوجرانوالہ -