کرپشن میں ڈوبے لیڈروں کا نواز شریف پرالزام لگاناقیامت کی نشانی ،اپوزیشن ناکام اور نااہل رہے گی:خرم دستگیر

کرپشن میں ڈوبے لیڈروں کا نواز شریف پرالزام لگاناقیامت کی نشانی ،اپوزیشن ...
کرپشن میں ڈوبے لیڈروں کا نواز شریف پرالزام لگاناقیامت کی نشانی ،اپوزیشن ناکام اور نااہل رہے گی:خرم دستگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)وفاقی وزیر تجارت و صنعت خرم دستگیر نے کہاہے کہ کرپشن میں ڈوبے ہوئے لیڈروں کا نواز شریف پر الزام لگانا قیامت کی نشانی ہے،اپوزیشن ہمیشہ نااہل اور ناکام ہی رہے گی۔

پیپلزپارٹی، چودھری شجاعت اور جماعت اسلامی کا زور ہمیں پتاہے،عوام بل ادا نہیں کریں گے تو مشکلات میں اضافہ ہوگا:خواجہ آصف

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے بار بار اپوزیشن کو ناکام کیاہے جبکہ پاکستانی عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں ،پانامہ کیس کی صورت میں نواز شریف پر حملہ کیاگیا لیکن وہ کامیاب رہے ۔الیکشن ہارنے والوں نے پھرعدالت کے ذریعے ا ن کو نااہل کرنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں بھی کامیاب نہیں ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کرنے پر نکالے جانیوالوں کو دوبارہ وزیر تعینات کردیا گیا۔میراکے پی حکومت سے سوال ہے کہ انہوں نے ہماری  کو نسی کرپشن پکڑی ہے؟ جبکہ عوام کو پتہ ہے کہ ان کے بچوں کی ترقی نواز شریف کے ہاتھ میں ہے۔

مزید :

گوجرانوالہ -