بدبخت بیٹوں کا جائیداد کے تنازعہ پر باپ اور بہن پر بدترین تشدد، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

بدبخت بیٹوں کا جائیداد کے تنازعہ پر باپ اور بہن پر بدترین تشدد، زخمی حالت میں ...
بدبخت بیٹوں کا جائیداد کے تنازعہ پر باپ اور بہن پر بدترین تشدد، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ میں بدبخت بیٹوں نے جائیدا د کے تنازعہ پر باپ اور بہن پر بد ترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں دونوں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

قطر پر پابندیاں لگیں تو ایل این جی کے متبادل انتظامات کرنا ہوں گے:شاہد خاقان عباسی
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ روڈ پر جائیداد کی لالچ میں اندھے بیٹوں نے باپ اور بہن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے،تشدد کے باعث باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے ، واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کو ریسکیو نے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔ہسپتال میں تشدد کے شکار والد نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں نے اپنا مکان بیٹی کے نام کردیا جس کا میرے بیٹوں کو رنج تھا جس وجہ سے انہوں نے تشدد کیا ، تاہم پولیس نے زخمی والد کا بیان ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

گوجرانوالہ -