بیوی سے ملنے کا خواہشمند پولیس کے ہاتھوں گرفتار
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ کے علاقے چنداقلعہ میں شوہرچوری چھپے برقع پہن کر اپنی بیوی سے ملنے کے لئے گیا لیکن راستے میں پولیس نے مشکوک سمجھ کر اسے حراست میں لے لیا۔
بھارت میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنے والی خاتون کے سامنے سیلفی لینے پرپولیس اہلکار معطل
تفصیلات کے مطابق شوہر نوید کا کہنا تھا کہ سسرال والے مجھ سے ناراض ہیں ،اسی لئے وہ مجھے اپنی بیوی سے ملنے نہیں دیتے،میں چوری چھپے برقع پہن کرجا رہا تھا لیکن پولیس نے مشکوک سمجھ کر گرفتار کرلیا اور اپنے ساتھ تھانے لے آئے۔میری بیوی چندا قلعہ کی رہائشی ہے اورہماری شادی ایک سال پہلے ہوئی تھی۔