گوجرانوالہ میں جعلی عاملہ نے بچے کو جن نکالنے کے بہانے جلتے ہوئے کوئلوں پر لٹا دیا

گوجرانوالہ میں جعلی عاملہ نے بچے کو جن نکالنے کے بہانے جلتے ہوئے کوئلوں پر ...
گوجرانوالہ میں جعلی عاملہ نے بچے کو جن نکالنے کے بہانے جلتے ہوئے کوئلوں پر لٹا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوجرانوالہ میں جعلی عاملہ نے بچے کے جن نکالنے کو جن نکالنے کے بہانے دھکتے کوئلوں پر لٹا دیا ،پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر جعلی عاملہ کو گرفتار کر لیا ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق کھیالی شاہ پور کے علاقے میںرہائش پذیر 13سالہ بچہ ناصر دماغی مرض میں مبتلا ہو گیا جس کی وجہ سے اس کے گھر والوں کو لگا کہ اس پر جن بھوت کا سایہ ہے ۔ناصر کو جعلی عاملہ یاسمین کے پاس لے کر جا یا گیا تو اس نے جن نکالنے کے بہانے بچے کو دھکتے ہوئے کوئلو ں پر لٹا دیا جس سے بچہ بری طرح جھلس گیا ،شدید تکلیف سے دو چار ناصر جلتے ہوئے کوئلے سے اٹھ کر دوڑ گیا ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جعلی عاملہ کو گرفتار کر لیا ۔

معروف پاکستانی حاملہ اداکارہ کی ایسی تصویر منظر عام پر آگئی کہ انٹر نیٹ پر ہنگا مہ برپا ہو گیا

مزید :

گوجرانوالہ -