لدھیوالہ وڑائچ: گدھوں کی کھالیں اتارتے 2 افراد گرفتار، 5 فرار
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس کا قلعہ میاں سنگھ میں چھاپہ، گدھے چوری کر کے انکی کھالیں اتارتے ہوئے دو ملزمان گرفتار، پانچ فرار ہو گئے۔ 16 گدھے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ وڑائچ نے مخبری پر قلعہ میاں سنگھ میں قصاب حفیظ کی حویلی پر چھاپہ مار کر گدھوں کا گوشت بناتے ہوئے ملزمان بلال اور ارسلان کو گرفتار کر لیا۔ دیگر ملزمان فیصل، حفیظ، سجاد جٹ، عمران اور عبدالرشید فرار ہو گئے۔ ملزمان گدھے چوری کر کے ان کی کھالیں اتار کر فروخت کرنے کا کاروبار کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے سولہ زندہ گدھے اور دو گدھوں کا گوشت اور کھالیں بر آمد کر کے بابا یٰسین نمبردار کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔