مریدکے میں رسم قل میں شرکت کیلئے آنے والا معمر شخص بھی چل بسا، دھرنے کے باعث 2 روز سے نعش آبائی گاﺅں نہ پہنچ سکی

مریدکے میں رسم قل میں شرکت کیلئے آنے والا معمر شخص بھی چل بسا، دھرنے کے باعث 2 ...
مریدکے میں رسم قل میں شرکت کیلئے آنے والا معمر شخص بھی چل بسا، دھرنے کے باعث 2 روز سے نعش آبائی گاﺅں نہ پہنچ سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) مریدکے آنے والا منڈی فیض آباد کا معمر شخص رسم قل کے دوران خود بھی دار فانی سے رخصت ہو گیا۔ سڑکیں بند ہونے کے باعث وفات پانے والے بزرگ کی نعش دو روز سے اس کے آبائی گاﺅں نہ جا سکی۔روزنامہ نوائے وقت کے مطابق  دھرنا دینے والوں نے اخبارات کے بنڈل چھین لیے جس کے باعث مریدکے اور دیگر علاقوں میں اخبارات کی ترسیل نہ ہو سکی۔ سبزیاں اور پھل نہ پہنچنے پر گراں فروشوںنے مرضی کی قیمتیں وصول کر لیں۔ منڈی فیض آباد کا رہائشی 70سالہ رحمت علی مریدکے آیا۔ نماز جنازہ میں شرکت کے بعد اگلے روز رسم قل میں شریک تھا کہ اس کا اچانک انتقال ہو گیا۔ متوفی بزرگ کے ورثاءنے رحمت علی کی نعش گھر لیجانے کی کوشش کی مگر دھرنا دینے والوں نے اس کی نعش بھی گھر پر نہ پہنچنے دی جس وجہ سے نعش دو روز تک مریدکے پڑی رہی۔

مزید :

گوجرانوالہ -