جیٹھ نے بیوی کی مدد سے بھابھی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) جیٹھ نے بیوی کی مدد سے بھابھی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،چیمہ کالونی کے رہائشی طارق عظیم بٹ نے اپنی اہلیہ سمرا عرف لبنیٰ کی مدد سے اپنے چھوٹے بھائی مدثر بٹ جو کہ بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم ہے کی اہلیہ آمنہ عرف عائشہ کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،متاثرہ خاتون تھانہ سٹی پہنچ گئی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے جیٹھانی کو جیل بھیج دیا جبکہ جیٹھ طارق عظیم بٹ کا ریمانڈ حاصل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان خاتون سے جسم فروشی کادھندہ بھی کرواتے تھے تفتیش میں بااثر وکیل ،چیئرمین ،سیاسی رہنماء سمیت پولیس اہلکاروں کے نام بھی آرہے ہیں۔
مزید خبریں : روا رکھے گئے سلوک کا معلوم ہوتا تو پاکستان کبھی نہ آتا: ڈاکٹر عبدالقدیر