گجرات: سونے کے برتنوں میں دودھ کی سبیل لگائی گئی
گجرات(ویب ڈیسک) جی ٹی ایس چوک میں سونے کے برتنوں میں دودھ کی سبیل لگائی گئی تفصیلات کے مطابق جی ٹی ایس چوک میں دودھ کی سبیل لگائی گئی لوگوں کو سونے کے برتنوں میں دودھ پلایا گیا۔
سونے کا تاج اور سونے کے برتن بھی منتظمین نے سٹیج پر رکھے ہوئے تھے ۔ دودھ کی سبیل آٹھ محرم الحرام کو شروع ہوئی جو آج 10 محرم الحرام تک جاری رہے گی۔