عشق میں ناکامی نوجوان نے رخصتی سے 2 روز قبل محبوبہ کو زہر دیکر مار ڈالا
گجرات (ویب ڈیسک) عشق میں ناکامی پر نوجوان نے محبوبہ کو اس کی رخصتی سے دو روز قبل گندم میں رکھنے والی گولیاں دے کرقتل کر دیا، ایک ماہ بعد قتل کا انکشاف ہوا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں چاند کے رہائشی عنصر علی کے مطابق اس کی بیٹی گلناز طاہرہ نے11نومبر کو اچانک خون کی الٹیاں کیں۔ ہم اسے اٹھا کر عزیز بھٹی شہید ہسپتال لے گئے جہاں وہ جاں بحق ہوگئی، بعد میں میرے بھائی غضنفر علی نے مجھے بتایا کہ میرے گھر افتخار احمد، حافظ ذوالقرنین، محمد عثمان آگئے اور افتخار احمد نے بتایا کہ میں بہت پچھتا رہا ہوں مجھے اپنے بھائی عنصر علی سے معافی لے دو۔
سسر نے بہو اور پوتی کو ایک لاکھ میں فروخت کردیا
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق ملزم نے بتایا کہ میں عنصرعلی کی بیٹی گلناز طاہرہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ ابتدا میں وہ بھی راضی تھی لیکن بعد میں وہ مجھ سے بدظن ہو گئی اور اس کی شادی کسی اور جگہ طے ہوگئی، جسکا سن کر میں برداشت نہ کر سکا اور میں نے عثمان کے ذریعے گلناز طاہرہ کو عثمان کے گھر بلا کر اس کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیوں والا جوس پلا دیا۔ صدر پولیس لالہ موسیٰ نے مقتولہ کے والد کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔