”میں ایزی لوڈ کروانے گئی تو۔۔۔“ موبائل بیلنس کروانے گئی لڑکی دکاندار کی درندگی کا نشانہ بن گئی، گرفتار ہونے پر ایسی چیزیں برآمد ہو گئیں کہ پولیس والے بھی ہکا بکا رہ گئے

”میں ایزی لوڈ کروانے گئی تو۔۔۔“ موبائل بیلنس کروانے گئی لڑکی دکاندار کی ...
”میں ایزی لوڈ کروانے گئی تو۔۔۔“ موبائل بیلنس کروانے گئی لڑکی دکاندار کی درندگی کا نشانہ بن گئی، گرفتار ہونے پر ایسی چیزیں برآمد ہو گئیں کہ پولیس والے بھی ہکا بکا رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے لنگے کھوجے میں دکاندار نے موبائل لوڈ کروانے کیلئے آنے والی لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے مزید 3 ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے لنگے کھوجے میں موبائل بیلنس کروانے آئی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ملزموں نے درندگی اور بے شرمی کی انتہاءکرتے ہوئے واقعے کی ویڈیو بھی بنالی اور اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے تاوان مانگ لیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
لڑکی کے اہل خانہ نے علم ہونے پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تو پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 117 مختلف ویڈیوز اور تصاویر بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم پہلے بھی کئی لڑکیوں سے زیادتی کر کے ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے ہوئے تاوان وصول کر چکے ہیں۔

مزید :

گجرات -