غیرملکی عورت بازارمیں موبائل فروخت کرنے لگی

غیرملکی عورت بازارمیں موبائل فروخت کرنے لگی
غیرملکی عورت بازارمیں موبائل فروخت کرنے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ویب ڈیسک) ریلوے روڈ پر غیر ملکی نامعلوم عورت موبائل فروخت کرتے پائی گئی۔ عورت نے بتایا کہ وہ چائنہ سے ہے اور اس کے پاس وزٹ ویزہ ہے۔ اس نے بتایا کہ گھوم پھر کر موبائل فون فروخت کررہی ہے جن کی قیمت تین سے پانچ ہزار کے درمیان ہے اور ان فونز کی کوئی وارنٹی نہیں ہے۔

وہ عورت جس نے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد وہ دلیرانہ کام کردیا جو تاریخ میں کوئی اور خاتون نہ کرسکی تھی، نئی مثال قائم کردی

اس کا فوکس دکاندار، ریڑھی بان طبقہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مبینہ چینی عورت کا یوں کاروبار کرنا پاکستانی ویزہ قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے کہ اگر یہ خاتون چائنہ سے ہے تو پاکستان میں چینی باشندوں کو ملک دشمن عناصر سے پہلے ہی خطرہ لاحق ہے، متعلقہ حکام کو فوراً اس معاملے کا نوٹس لے کر چھان بین کرنا چاہیے۔

مزید :

گجرات -