سرائے عالمگیر میں سفاک شخص نے بہن کی گود اجاڑ دی ، شرارتیں کرنے پر بھانجے کو قتل کر دیا
سرائے عالمگیر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سرائے عالمگیر نے سفا ک شخص نے اپنی ہمشیرہ کی گود اجاڑ دی ، شرارتوں سے باز نہ آنے پر معصوم بھانجے کو قتل کر کے فرار ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا ۔
ابتک نیوز کے مطابق گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے نواحی گاﺅں میں ماموں نے عمیر نامی 7سالہ بھانجے کو شرارتوں سے روکا اور پھر طیش میں آکر اس کا گلا دبا دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اہل علاقہ کی اطلاع پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم کر تے ہوئے کہا ہے کہ بچے کو شرارتیں کرنے سے منع کیا مگر وہ باز نہ آیا تو گلا دبا کر قتل کردیا ۔