پی ٹی آئی صرف نعروں اورباتوں تک محدود، تمام دعووے کھوکھلے ہیں: قمر زمان کائرہ
گجرات(یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف نعروں اور باتوں تک محدود ہے اسکے سارے دعوے کھوکھلے ہیں۔
بھارت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی پر کالا قانون پی ایس اے لاگو کر دیا
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب اور میں نے خیبر پختونخواہ میں دورے کیے ۔ نہ ہسپتالوں کا نظام ٹھیک ہے اور نہ ہی سکولوں کا نظام صحیح ہے اور نہ ہی اس طرح دوسرے اداروں کا نظام ٹھیک ہے۔ اگر پولیس کی بات کی جائے تو پولیس کا نظام پورے پاکستان میں بہتر ہوا ہے صرف خیبر پختونخواہ میں ہی نہیں ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اس وجہ سے کم ہے کیونکہ موسم بہتر ہوا ہے اور جسکی وجہ سے بجلی کی کھپت میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو صرف اپنے کمیشن کی فکر ہوتی ہیجبکہ سی پیک کا اصل مقصد لوگوں کو نہیں معلوم کیونکہ حکومت صرف اور صرف کمیشن کے چکر میں ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا اس سال کے بجٹ میں بھی دھوکہ ہو گا 2018کا الیکشن قریب تر ہے۔ اس میں لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے بجٹ کو گول مول کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ کسان کو کسان کا حق نہیں ملے گا اور مزدو کو اس کی مزدوری نہ ملے گی۔ اسحاق ڈار بجٹ کو ایک ڈرامہ بنائیں گے جس میں لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ وہ وقت دور نہیں جب حکومت ہماری ہو گی اور ہم لوگوں تمام غریبوں کو ان کا اصل حق دیں گے۔