گنے کیساتھ ”سانپ“ بھی پس گیا، رس پینے سے 2خواتین ہلاک
گجرات (ویب ڈیسک)گنے کے ساتھ سانپ بھی پس گیا، رس پینے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ پور کی رہائشی دوخواتین عائشہ اور سعدیہ نے گرمی کی شد ت کی وجہ سے گنے کا رس پیا تو ان کی حالت نازک ہوگئی ، دونوں چند ہی لمحوں میں جاں بحق ہوگئیں۔ مشین میں گنے کے رس کو چیک کیا گیا تو اس میں سانپ بھی پس چکا تھا جو خواتین کی موت کا سبب بنا۔