پہلی سحری کے وقت گجرات میں تین افراد کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلادیا گیا
گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سحری کے وقت گجرات کے علاقے کوٹ ککہ تھانہ کنجاہ میں تین افراد کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قتل کی واردات ایک گھر میں کی گئی اور ملزمان نے فائرنگ کرکے میاں ،بیوی اور بیٹے کو پہلے روزے کی سحری کے وقت موت کی نیند سلا دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جبکہ تینوں لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔