جی ٹی روڈ پر بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ، ایک ڈاکو گرفتار،ساتھی فرار

جی ٹی روڈ پر بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ، ایک ڈاکو گرفتار،ساتھی فرار
جی ٹی روڈ پر بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ، ایک ڈاکو گرفتار،ساتھی فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن)گجرات میں جی ٹی روڈ پر بینک میں ڈکیتی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا ۔

صومالیہ کے فوجی کیمپ پر الشباب کے حملے میں 12اہلکار ہلاک،18جنگجو بھی
تفصیلات کے مطابق گجرات کے جی ٹی روڈ پر واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم میں 2ڈاکو گھسے جنہوں نے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکال کی کوشش کی ،بینک کے سیکیورٹی عملے نے پولیس اطلاع دی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایک ڈاکو کو گرفتارکر لیا جبکہ ڈاکو کا ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تاہم پولیس نے زیر حراست ڈاکو سے اسلحہ بر آمد کر تے ہوئے اس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی چارہ جوئی کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کردیا ۔

مزید :

گجرات -