گوادر کے علاقے سربند ر کے قریب دھماکا ، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

گوادر کے علاقے سربند ر کے قریب دھماکا ، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
گوادر کے علاقے سربند ر کے قریب دھماکا ، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوادر کے علاقے سربندر کے قریب بم زوردار دھماکا ہوا جس سے پل کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔دھماکے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

نیو نیوز کے مطابق نامعلوم ملزمان نے سربندر کے قریب سڑک کنارے نصب بم سے دھماکا کیا جس کے نتیجے میں پل کو جزوی نقصا ن پہنچا ہے تاہم دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہے ۔

ملتان میں لاہور ہائی کورٹ کے جج کی گاڑی کو حادثہ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دھماکے کا تعین کرنے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا ہے جو شواہد اکٹھے کر نے میں مصروف ہیں تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ دھماکا ریموٹ کنڑول ڈیوائس سے کیا گیا یا یہ تخریب کاری بارودی مواد سے کی گئی ۔