حکومت نے گوادر میں سینما گھروں کی بحالی کا اعلان کر دیا

حکومت نے گوادر میں سینما گھروں کی بحالی کا اعلان کر دیا
حکومت نے گوادر میں سینما گھروں کی بحالی کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک چین دوستی کے لازوال منصوبے سی پیک کی کامیابی سے تعمیر کے بعد حکومت نے گوادر میں سینما گھروں کی بحالی کا اعلان کر دیا ۔

نیو نیوز کے مطابق حکومت گوادر میں سے پیک کے تحت ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے جس کی واضح مثال سامنے آئی ہے کہ حکومت نے گوادر میں سٹیٹ آف دی آرٹ سینما گھروں کی بحالی کا کام شروع کر نے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد متعدد سینما گھروں کی تزین و آرائش شروع کر دی گئی ہے۔

ٹی وی اداکار ایاز خان کی دکان میں ڈکیتی 

ساحلی شہر گوادر میں صرف 2سینما گھر تھے جنہیں بند کر دیا گیا تھا تاہم اب حکومت نے سی پیک کے بعد علاقے میں سینما گھروں کو بحال کرنے کی طرف توجہ دینا شروع کر دی ہے اور جلد گوادر اور اردگرد کے شہری سٹیٹ آف دی آرٹ سینما گھروں میں تفریح کا مزہ اٹھا سکیں گے ۔

مزید :

گوادر -