گوادر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مزدورں کا تعلق ایک ہی گاﺅں سے تھا ،لاشیں گاوں میں پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا 

گوادر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مزدورں کا تعلق ایک ہی ...
گوادر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مزدورں کا تعلق ایک ہی گاﺅں سے تھا ،لاشیں گاوں میں پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوادر کے دو مختلف مقامات پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق کنڈیارو کے گاﺅں محمد صدیق سے ہے ،لاشیں گاﺅ ں میں پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے مزدورں میں بشیر احمد ،محمد آصف ،رسول بخش ،محمد حکیم ،جاڑل،حضور بخش ،عبد الوحید ،محکم لاکھواور کوڑل کے نام سے ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ آج صبح گوادر کے علاقوں گنت اور پشگان میں سڑک بنانے والے مزدورں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں10مزدور جاں بحق ہو گئے تھے ۔

”ساری بچیاں میری ہیں اور۔۔۔“ پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے ہمایوں سعید کیساتھ سکینڈل سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ سب ہکا بکا رہ گئے، ہمایوں سعید کیا کرتے اور کہتے ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

مزید :

گوادر -