جشن آزادی: پاک بحریہ کی گوادر میں ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت

گوادر

گوادر (ویب ڈیسک) 70 ویں جشن آزادی کی تقریبات میں پاک بحریہ بھی پیش پیش ہے۔ گوادر کی تحصیل اورماڑہ میں آزادی امن ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاءنے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو سبز ہلالی پرچموں سے سجا رکھا تھا۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پاک بحریہ کے ہسپتال درمان جاہ پر اختتام پذیر ہوئی۔

پاکستان کا 70واں جشن آزادی: واہگہ بارڈر پرایشیا کا سب سے بڑا پرچم لہرادیا گیا