گوادرمیں چین کے نئے سال کے جشن کی تقریب

گوادرمیں چین کے نئے سال کے جشن کی تقریب
گوادرمیں چین کے نئے سال کے جشن کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوادر (ویب ڈیسک)پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں نئے چینی سال کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔گوادر پورٹ پر منعقد ہونے والی اس تقریب کا اہتمام پورٹ کو چلانے والی چینی کمپنی نے کیا تھا۔

گوادر پورٹ کو چینی کمپنی کے حوالے کرنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دیگر منصوبوں کے آغاز کے بعد چینی ماہرین اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد گوادر میں مقیم ہے۔بی بی سی کے مطابق اس تقریب میں چینی باشندوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ پاکستانی سرکاری حکام اور گوادر کے شہریوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر چینی زبان میں گیت پیش کرنے کے علاوہ بلوچی اور اردو میں نغمے پیش کیے گئے۔تقریب میں چینی اور بلوچی روایتی رقص بھی پیش کیے گئے۔

اس تقریب سے گوادر پورٹ کو چلانے والی کمپنی کے چیئرمین ڑانگ باو¿ژنگ نے خطاب بھی کیا۔

مزید :

گوادر -