حافظ آباد: 85 سالہ بابا ادھیڑ عمر خاتون کو بیاہ لایا

حافظ آباد

حافظ آباد (ویب ڈیسک) حافظ آباد کے نواحی قصبہ کولوتارڑ کا 85 سالہ بابا محمد علی بھٹی ادھیڑ عمر خاتون کو بیاہ لایا۔ گزشتہ روز بابا محمد علی کی شادی دھوم دھام سے علی پور چٹھہ کی رہائشی خاتون عذرا بی بی کے ساتھ انجام پاگئی۔ بابا محمد علی بھٹی جس کے 40 سے زائد نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں ہیں اس کی بارات دھوم دھام کے ساتھ علی پور چٹھہ گئی۔ بابا محمد علی بھٹی جس کے دانت بھی گرچکے ہیں وہ اس عمر میں بھی اپنیش ادی کے بعد خوش دکھائی دیتا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ اپنی باقی ماندہ زندگی خوشیوں بھری گزارے گا۔ آدمی کے حوصلے جواں ہوں تو عمر اسے بوڑھا نہیں کرسکتی۔ بابا محمد علی پورے قصبہ میں فن ظرافت کے لحاظ سے پہچانا جاتا ہے۔