حافظ آباد سمیت مختلف شہروں میں سرچ آپریشن،35 مشتبہ افراد اسلحہ سمیت گرفتار

حافظ آباد سمیت مختلف شہروں میں سرچ آپریشن،35 مشتبہ افراد اسلحہ سمیت گرفتار
حافظ آباد سمیت مختلف شہروں میں سرچ آپریشن،35 مشتبہ افراد اسلحہ سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حافظ آبادسمیت مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران 35 مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق پولیس نے حافظ آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 11 ملزموں کو حراست میں لے لیا،گرفتار ملزموں میں اشتہاری، ڈکیت اور منشیات فروش شامل ہیں،ملزموں کے قبضے سے اسلحہ،منشیات اورمسروقہ سامان بھی برآمدہوا۔
ادھر اسلام آبادکے علاقے ترنول میں سیکیورٹی فورسزنے 21 افراد کو حراست میں لے لیا،گرفتار افراد کے قبضے سے بارہ بوررائفل،30 بورپستول،ساڑھے 4کلوہیروئن اورنقدی برآمدہوئی،پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 200 گھروں اور 320 افرادکی تلاشی لی گئی ،گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا
جبکہ سرگودھا میں مقام حیات، شوکت کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن کے دوران 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا ، اس دوران 60 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:۔شدید دھند،ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات،2 افراد جاں بحق،27 زخمی