پنڈی بھٹیاں 6 مرلہ زمین کا تنازع ، منصب بھٹی گروپ کی فائرنگ دو بھائی اور بھانجا قتل

حافظ آباد

حافظ آباد  (ویب ڈیسک) نواحی گاﺅں پاڑمیسو میں 6 مرلہ زمین کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ مقتولین میں 2 سگے بھائی ناصر اور دلاور عباس اور ان کا بھانجا اعظم شامل ہیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق بھٹی خاندان کے درمیان عرصہ سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا سحری کے وقت منصب بھٹی گروپ نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ناصر، دلاور، اعظم کو قتل کر کے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے سکھیکی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں پہنچا دیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ ملزم اور مقتول پارٹی آپس میں رشتہ دار بیان کیے جاتے ہیں مقتولین کی لاشوں کے ساتھ مقتولین کی رشتہ داروں خواتین کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی، خواتین نعشوں پر بین کرتیں رہی اور شدید احتجاج کرتے ہوئے ورثاءانصاف کا مطالبہ کرتے رہے۔