ملک میں کسانوں کی حالت زار سے متعلق عمران خان نے انتہائی افسوسناک واقعہ سنادیا

ملک میں کسانوں کی حالت زار سے متعلق عمران خان نے انتہائی افسوسناک واقعہ ...
ملک میں کسانوں کی حالت زار سے متعلق عمران خان نے انتہائی افسوسناک واقعہ سنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حافظ آباد میں کسان کنونشن سے خطاب کے دوران ملک کے کسانوں کی حالت زار سے متعلق ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ساہیوال میں ایک کسان کو پولیس نے گرفتار کر لیا تو ہماری پارٹی کے مقامی ذمہ دار نے جیل میں اس سے ملاقات کر کے اس کی رہائی کیلئے کوشش کرنے سے متعلق بات کی تو اس کسان نے جواب دیا کہ مجھے جیل میں ہی رہنے دیں کیونکہ یہاں مجھے مفت کی روٹی تو مل رہی ہے۔ اس موقع پر عمران خان نے تیل اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں حکومتی پالیسیوں کو کسان دشمن قرار دیا۔

مزید :

حافظ آباد -