سکھیکی بائی پاس پر موٹر وے پولیس کی کارروائی ،گاڑی سے منشیات برآمد، ملزم ہلاک

سکھیکی بائی پاس پر موٹر وے پولیس کی کارروائی ،گاڑی سے منشیات برآمد، ملزم ہلاک
سکھیکی بائی پاس پر موٹر وے پولیس کی کارروائی ،گاڑی سے منشیات برآمد، ملزم ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھیکی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سکھیکی بائی پاس پر موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 28کلو منشیات برآمد کر لی تاہم فرار ہونے کی کوشش میں ملزمان کی گاڑی بس سے ٹکرانے سے 1منشیات فروش ہلاک ہو گیا ۔

ابتک نیوز کے مطابق بائی پاس پر موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 28کلو منشیات برآمد کی تاہم اس دوران ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گاڑی بھگادی جس پر موٹر وے پولیس نے تعاقب شروع کردیا ۔

شہید ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے گھر پر حملے میں انکے محافظ کے ملوث ہونے کا انکشاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ہونے کی کوشش کے دوران ملزمان کی گاڑی سامنے سے آنے والی بس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 1ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس حکام نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ زخمی ملزم بھی علاج کیلئے ہسپتال میں موجود ہے جس سے تفتیش جاری ہے ۔