رینجرز اور سی ٹی ڈی کی حافظ آباد میں کارروائی، 12 افراد گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رینجرز اور محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے آپریشن ردالفساد کے تحت حافظ آباد میں کارروائی کے دوران 12 افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ترجمان رینجرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حافظ آباد میں کارروائی آپریشن ردالفساد کے تحت کی گئی جس دوران 12 افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں رائفلیں، کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں۔