حوا کی بیٹی اغواء، دردردنیلام، خوشاب سے برآمد

حوا کی بیٹی اغواء، دردردنیلام، خوشاب سے برآمد
حوا کی بیٹی اغواء، دردردنیلام، خوشاب سے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد (ویب ڈیسک) غریب کی اغوا ہونے والی لڑکی تین سے چار جگہ فروخت ہوتے ہوئے خوشاب پہنچ گئی، خریدار نے دندہ پر بٹھادیا۔ 40 دن بعد ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر مقدمہ درج، پولیس برآمد کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ مغویہ کا چچا منظور حسین ولد نواب دین رحمانی سکنہ کڑیالہ نے تھانہ کسو کے درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیٹی سلمیٰ مورخہ 4 مئی کو گھر سے سوداسلف خریدنے بازار گئی، جب شام واپس نہ آئی تو اس کو ہر طرف تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہ ملا۔ کافی دن تک تلاش کرتے رہے مگر بے سود۔ ایک ماہ بعد معلوم ہوا کہ سلمیٰ بی بی کو اللہ دتہ ولد محمد انور سکنہ مدھریانوالہ اور محمد اسلم ولد محمد شریف جٹ سکنہ کمالیہ نے اغوا کیا اور اس کے ساتھ منہ کالا کرتے رہے۔ بعدازاں اس کو محمد ندیم ولد احمد شیخ سکنہ 148ای بی بورے والا ضلع وہاڑی اور محمد امین ولد عید وجٹ کے ہاتھوں فروخت کردیا۔ ان افراد نے عمران ولد محمد اقبال آئی کوٹ چک نمبر MB16-17 کے ہاتھوں فروخت کردیا۔ عمران نے اس کو دھندہ پر بٹھادیا اور اس سے گھناﺅنا فعل کروارہا ہے۔ پولیس تھانہ کسوکے نے ایڈیشنل سیشن جج حافظ آباد کے حکم پر 40دن بعد مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سلمیٰ بی بی کے چچا کے مطابق پولیس لڑکی کو برآمد کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جبکہ اس سلسلہ میں ایس ایچ او کسو کے مرزا زمان کا کہنا ہے کہ ابھی تو مقدمہد رج ہوا ہے اتنی جلدی تو برآمد نہیں ہوسکتی۔ مدعی افراد میں سے کوئی آئے گا پھر اس کے ساتھ کوئی پروگرام بنائیں گے۔

مزید :

حافظ آباد -