سعودی عرب میں بن لادن کمپنیز کی کاروباری سرگرمیاں بحال

حافظ آباد

حافظ آباد(ویب ڈیسک) ”بن لادن گروپ آف کمپنیز“ سعودی عرب کے مکینیکل انجینئر محمد راشد نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں”بن لادن“ کی کاروباری سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں اور کمپنی نے نئے پراجیکٹس پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ”بی ایم آر عرب ٹیک انٹرنیشنل“ سے ہنر مند افراد کی بھرتی کے موقع پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کمپنی کے انجینئر اجمل آفریدی، مکینیکل انجینئر عمران، الیکٹریکل انجینئر الطاف، جنرل منیجر آف نیشنل مین پاور بیوروپاکستان قیصر محمود، الریاض ٹریڈ ٹیسٹ سنٹر کے ڈاکٹر فیاض احمد، بی ایم آر انٹرنیشنل کے چیئرمین رانا محمد صدیق خاں اور چیف ایگزیکٹو رانا ارشد انجم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سب خبریں غلط ثابت ،سعودی عرب نے ملک میں مقیم غیرملکیوں کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی

محمدعمران نے بتایا کہ کمپنی نے تمام ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے اور جنوری کے آخری تک ادائیگی مکمل کر دی جائے گی، کمپنی پاکستانی ہنر مند افراد کو ترجیح دیتی ہے۔