کرپشن پر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے والے نہیں، لگتا ہے فیصلہ سڑکوں پر ہوگا: میاں محمود الر شید

کرپشن پر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے والے نہیں، لگتا ہے فیصلہ سڑکوں پر ہوگا: ...
کرپشن پر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے والے نہیں، لگتا ہے فیصلہ سڑکوں پر ہوگا: میاں محمود الر شید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (صباح نیوز)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ کرپشن پر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے والے نہیں، لگتا ہے فیصلہ سڑکوں پر ہوگا، قوم لٹیرے حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دیگی، عید کے بعد فیصلہ کن تحریک چلائیں گے کوئی اپوزیشن جماعت خاموش نہیں بیٹھے گی، تمام جماعتیں مشترکہ پلیٹ فارم سے قوم کا پیسہ واپس لانے کیلئے پر عزم ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ پارلیمانی جماعتوں سے ابتدائی مشاورت کر چکے ہیں جلد اے پی سی بلا کر کرپشن کیخلاف تحریک کو حتمی شکل دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ کسانوں کو قرضے کا حکومتی اعلان صرف دعویٰ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم اس سے پہلے کئی پیکیجوں کا اعلان کر چکے ہیں، کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے انہیں ہمسایہ ملک کی طرح کریڈٹ کارڈ دیئے جائیں تا کہ ہنگامی صورت حال میں وہ اپنی ریلیف حاصل کر سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے اور اب بھی کسانوں سے حکومتی دعوے اور وعدے لولی پاپ کے سواکچھ نہیں کیونکہ حکومت کی تر جیح کسان اور عوام آدمی نہیں بلکہ میٹرو اورنج ٹر ین ہے جسکی وجہ سے عام آدمی کی مشکلا ت میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور قوم انکو مزید برداشت کر نے کو تیار نہیں۔

مزید :

حافظ آباد -