شاہو خیل میں گاڑی سے بڑی تعداد میں سرکاری کتابیں برآمد، 2 ملزم گرفتار

شاہو خیل میں گاڑی سے بڑی تعداد میں سرکاری کتابیں برآمد، 2 ملزم گرفتار
شاہو خیل میں گاڑی سے بڑی تعداد میں سرکاری کتابیں برآمد، 2 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے شاہو خیل میں گاڑی سے بڑی تعداد میں سرکاری کتابیں برآمد کر کے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ گاڑی قازی تالاب پولیس چیک پوسٹ پر پکڑی گئی جہاں تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں سرکاری کتابیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کتابیں سرکاری سکول سے ہنگو بازار لے جائی جا رہی تھیں۔

مزید :

ہنگو -