ہنگو تباہی سے بچ گیا ، سڑک کنارے نصب 7مارٹر گولے برآمد
ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ہنگو میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگو کے علاقے شاہوروڈ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سڑک کنارے نصب سات مارٹر گولے برآمد کر لیے ۔ مارٹر گولے شہر میں تباہی مچانے کیلئے نصب کیے گئے تھے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مارٹر گولوں کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا کر تباہی مچانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان گولوں کو برآمد کر کے علاقے کا سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے اور دیگر مقامات پر بھی بارودی مواد کی سرچنگ جاری ہے ۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مارٹر گولے سڑک کنارے نصب کیے گئے تھے جن کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام لوگوں کو نشانہ بنانا تھا ۔