پانامہ سے کچھ نہ ملا تو اقامہ پکڑ لیا،عوام کے ووٹوں سے منتخب لوگوں کو گھر بھیجنے والے یہ کون ہیں؟:کیپٹن (ر) صفدر

ہری پور

ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہاہے کہ پانامہ سے کچھ نہ ملا تو اقامہ پکڑلیا،عوام کے ووٹوں سے منتخب لوگوں کو گھر بھیجنے والے یہ کون ہیں؟

ووٹ کی طاقت سے بننے والے ملک کو بندوق سے چلانے کی کوشش کی جاتی ہے : رانا ثناءاللہ
نجی ٹی وی سما نیوزکے مطابق کیپٹن(ر) صفدر کا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں رہتے ہیں،ہم نے اپنے ووٹ کی طاقت کو منوانا ہے اورملکی ترقی کیلئے ووٹ کے تقدس کو بحال کرنا ہوگا۔انہوں کارکنان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہزاری پور والو! کیا نااہلی کا فیصلہ آپ کو قبول ہے؟میں جے آئی ٹی کے 6لوگوں کو دیکھوں یا 22کروڑ عوام کو؟ اس ملک میں پارلیمنٹ کے فیصلے چلیں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کارگل واقعے پر بھی کمیشن بننی چاہیے اور یہی نہیں مشرف کو بلا کر جامعہ حفضہ کی بچیوں کا حساب لینا چاہیے۔