لیگی رہنما و ممبر ضلع کونسل احاطہ عدالت میں قتل، ملزمان فرار

لیگی رہنما و ممبر ضلع کونسل احاطہ عدالت میں قتل، ملزمان فرار
لیگی رہنما و ممبر ضلع کونسل احاطہ عدالت میں قتل، ملزمان فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماو ممبر ضلع کونسل جاوید خان  کو احاطہ عدالت میں قتل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید خان جو کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بعد ضلع کونسل کے ممبر منتخب ہوئے تھے ایک مقدمے کے سلسلے میں کچہری میں موجود تھے جہاں ملزمان نے فائرنگ کرکے ان کو قتل کردیا ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں کچہری میں موجود ایک دوسرا شخص زخمی ہوگیا ہے۔ فائرنگ کے وقت عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی تاہم فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل جاوید خان نے ایک پریس کانفرنس میں اپنی جان کو لاحق خطرات کے حوالے سے آگاہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر مجھے قتل کیا گیا تو اس کی ساری ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت پر ہوگی۔